اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 1 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 1

اعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ هوال اصر اسلام کی تیسری کتاب روزه روزہ کو عربی میں صوم کہتے ہیں۔اس کے معنی لغت میں رکنے کے ہیں۔اصطلاح شریعت میں کھانے پینے اور تمام شریعت کی منع کی ہوئی باتوں سے رُک جانے کو کہتے ہیں۔روزہ انسان کی روحانی ترقی کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہے۔جس طرح کھانا جسم کے لئے ضروری ہے اسی طرح روزہ روح کے لئے ضروری ہے۔جس طرح جسم بغیر کھانے کے قائم نہیں رہ سکتا۔اُسی طرح روح بغیر روزہ کے قائم نہیں رہ سکتی۔روزہ سے انسان کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔اور اس پر اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں۔اسکی دعائیں قبول کی جاتی ہیں۔اور اس کو گنا ہوں سے [1]