اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 36 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 36

عمر کی قسمت میں اسلام لکھا تھا۔اس لئے آپ مسلمان ہو گئے۔آپ کے اسلام لانے کا واقعہ عجیب ہے۔ایک دن آپ کو خیال آیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ ولہ وسلم ) نے شور مچارکھا ہے۔ان کا کام تمام کر دینا چاہئے۔تا کہ روز کا جھگڑ اٹھے ہو جائے۔اس خیال کو دل میں لے کر آپ گھر سے نکلے۔اور جس مکان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے اس کا قصد کیا۔تلوار کھینچی ہوئی تھی۔اور آنکھیں غضہ سے سرخ ہو رہی تھیں۔راستہ میں ایک شخص آپ سے ملا۔اُس نے پوچھا۔عمرا کہاں جا رہے ہو؟ آپ نے جواب دیا۔محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کرنے کے لئے جا رہا ہوں۔کیونکہ اس نے فتنہ وفساد بر پا کر رکھا ہے۔اُس شخص نے جواب میں کہا کہ پہلے اپنے گھر کی تو خبر لو۔تمہاری بہن بھی مسلمان ہو گئی ہے۔حضرت عمررؓ اس بات کو سُن کر اور بھی جوش میں آگئے۔اور اُسی وقت یہ قصد کر لیا کہ سہلے اپنی بہن کو قتل کرتا ہوں۔پھر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف جاؤں وسلم) گا۔چنانچہ اسی وقت اپنی بہن کے گھر کی طرف رخ کیا۔جب دروازہ پر پہنچے تو دروازہ اندر سے بند تھا۔اور اندر سے قرآن مجید کی تلاوت کی آواز آ رہی تھی۔حضرت عمرؓ نے دستک دی۔آپ کی بہن آپ سے ڈر گئیں۔اور جھٹ قرآن مجید کے اوراق چھپا دیے۔اور دروازہ کھول دیا۔حضرت عمر اندر داخل ہو گئے۔اور اپنی بہن کو اتنا مارا کہ خون بہنے لگا۔مگر پھر بھی وہ کہتی تھیں کہ عمر تم جو چا ہو کر لو۔ہم اب اسلام نہ چھوڑیں گے۔اسی اثناء میں بہن سے قرآن مانگا۔مگر اُنہوں نے [36]