اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 17 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 17

چھین لی جائے گی۔اور ان کے بھائیوں بنی اسماعیل کو دے دی جائے گی۔جب آپ پیدا ہوئے تو آپ کی بن باپ پیدائیش پر یہود نے مختلف قسم کے ناپاک الزامات لگائے جن سے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں آپ کو بری قرار دیا ہے جب آپ بڑے ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو بنی اسرائیل کے لئے مبعوث فرمایا۔جس وقت آپ مبعوث ہوئے۔اُس وقت آپ کی قوم (بنی اسرائیل ) میں سخت بدکاری اور بد عملی پھیلی ہوئی تھی۔تمام لوگ اللہ تعالی کو بھلا چکے تھے۔اور نفسانی خواہشات میں مبتلاء تھے۔اور توریت کی تعلیم پر عمل کرنا بالکل چھوڑ دیا تھا۔اور روحانی طور پر بالکل مردہ ہو چکے تھے۔لیکن جسوقت آپ نے اپنی قوم بنی اسرائیل ) کو دعوت دی۔تمام فقیہوں اور فریسیوں ( علماء وفقہاء و یہود ) نے آپ کا انکار کر دیا۔اور آپ کے مخالف ہو گئے۔کیونکہ انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں نہیں مان سکتے۔کیونکہ ہماری کتاب توریت میں لکھا ہے کہ پہلے ایلیا نبی (حضرت الیاس ) آسمان سے اتریں گے۔اور پھر بعد میں مسیح آئیگا۔حضرت مسیح علیہ السلام نے انہیں بہت سمجھایا کہ کوئی شخص آسمان پر نہیں جاسکتا۔اس لئے ایلیا کے آنے سے مراد شخص ہے جو اسکی ٹھو ٹو پر ہے۔اور وا ولع مثلا ( حضرت بیکینی علیہ السلام ) ہیں جس کے کان سُننے کے ہیں۔وہ سنے۔کوئی شخص آسمان سے نہیں آئیگا۔چاہو تو مان لو۔لیکن یہود نے انکار کر دیا۔اور کہا کہ یہ شخص تاویلیں کرتا لے صحیفہ ملا کی نبی [17]