اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 16 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 16

بیٹے تھے ) اور اُن کی والدہ حضرت ہاجرہ کو اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے چھوڑ آئے۔غرضیکہ آپ اللہ تعالیٰ کے تمام حکموں پر پورا پورا عمل کرتے تھے۔عید الاضحی کی قربانی آپ ہی کی یادگار ہے۔مکہ معظمہ میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت عبادت الہی کیلئے آپ نے بیت اللہ تعمیر کیا۔جس میں آپ معمار کا کام کرتے تھے۔اور حضرت اسماعیل علیہ السلام مزدور کا کام کرتے تھے۔جب بیت اللہ کی تعمیر ختم ہو چکی۔تو آپ نے بیت اللہ کے کونے پر حجر اسود رکھدیا۔تا کہ وہاں سے طواف شروع کیا جائے۔جو آج تک موجود ہے۔ہمارے ہادی۔ہمارے رہنما۔ہمارے پیشوا۔ہمارے امام (فداہ ابی واقی) سید الکونین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم آپ ہی کی دعا کا نتیجہ اور آپ ہی کی اولاد میں سے ہیں۔حضرت عیسی علیہ السلام آج سے قریباً دو ہزار سال قبل ملک شام میں حضرت عیسی علیہ السلام حضرت مریم کے پیٹ سے پید اہوئے۔آپ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے بغیر باپ کے پیدا ہوئے۔تاکہ نبی اسرائیل پر واضح ہو جائے کہ تمام بنی اسرائیل میں کوئی بھی ایسا مرد نہیں جس سے اب کوئی خُدا کا نبی پیدا ہو سکے۔اس لئے اب ان سے نبوت [16]