اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 2
بچایا جاتا ہے۔اور اس کو پاک کیا جاتا ہے۔گناہوں سے بچنے کے لئے روزہ بہترین ذرائع میں سے ہے۔اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے روزہ ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔اور تم جانتے ہو کہ جس پر اللہ تعالیٰ خوش ہو جائے۔اُسے اور کیا چاہیئے۔جب اللہ تعالیٰ اپنے بندہ پر خوش ہو جاتا ہے تو اسے اپنی نعمتوں سے مالا مال کر دیتا ہے۔اور اس کے دل اور اس کی جان کو اپنے ٹور سے منور کر دیتا اور اس کی ہر چیز کے اندر برکت رکھ دیتا ہے۔جو چیز اس کے ساتھ لگتی ہے بابرکت ہو جاتی ہے۔جس چیز پر اس کی نظر پڑتی ہے وہ بابرکت ہو جاتی ہے۔روزے رکھنا سنت خاندانِ نبوت ہے۔کیونکہ ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا قرب، اُس کی خوشنودی۔اور اُس کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔اور بہت سے عجائبات پر اطلاع دی جاتی ہے۔رمضان کے روزے رمضان کے مہینہ میں ہر مسلمان۔عاقل۔بالغ لے پر روزے رکھنے فرض ل اوسط عمر بلوغت ۱۸ سے ۲۱ سال تک ہے۔منہ [2]