اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 46 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 46

شروع ہوئے۔علماء نے آپ کے دلائل کا جواب نہ پا کر آپ پر کفر کا فتوی لگایا۔اور آپ کو واجب القتل قرار دیا گیا۔اور آپ کا اور آپ کی جماعت کا مال لوٹ لینا حلال قرار دیا گیا۔آپ سے سلام و کلام قلع کرنے کا حکم دیا گیا۔کہیں آپ پر اقدام قتل کے جھوٹے مقدمے کھڑے کئے گئے۔اور مولویوں پنڈتوں اور پادریوں نے اس میں جھوٹی گواہیاں دیں۔تاکہ کسی طرح آپ کو پھانسی پر لٹکایا جائے کہیں گورشمنٹ کو آپ کے خلاف اکسایا گیا کہ یہ شخص گورنمنٹ کا باغی ہے۔گورنمنٹ اس کو پکڑے اور سزا دے۔غرضیکہ ہر طرح کا مکر اور فریب آپ کو نیست و نابود کرنے کے لئے کیا گیا۔لیکن لوگوں کی مخالفتیں کیا کر سکتی تھیں۔اور کب آپ کو اس کام سے جس کے کرنے کے لئے آپ مبعوث ہوئے تھے۔روک سکتی تھیں۔اور کب اس پودے کو جسے خدا نے خود اپنے ہاتھ سے لگایا تھا۔اور جس کی حفاظت اس نے اپنے ذمہ لی تھی۔ان لوگوں کے مکر و فریب سے کا نا جا سکتا تھا۔آپ کا اپنے مسیح ہونے کا اعلان کرنا ہی تھا کہ سعید اور عقلمند لوگوں نے آپ کو قبول کرنا شروع کر دیا۔کیونکہ زمانہ پکار پکار کر کہہ رہا تھا کہ اسوقت ضرور کسی مصلح کی ضرورت ہے۔اور ایک ایک کر کے آپ کی جماعت بڑھنی شروع ہوئی۔وہ لوگ جو حق اور صداقت کے طالب تھے۔بھلا کب ان فتنوں اور مخالفتوں سے ڈرنے والے تھے۔اُنہوں نے اپنے گھر بار۔مال و دولت بیوی بچے سب اپنے اس پیارے محبوب کے لئے ترک کر دیئے۔مباحثات میں مخالفین نے سخت شکست [46]