اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 35 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 35

آپ ۲۲ / جمادی الاول ۳ ہجری کو ۶۳ سال کی عمر میں دو سال تین ماہ وش دن خلافت کر کے اپنے محبوب حقیقی سے جا ملے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون جس طرح آپ دنیا میں اپنی زندگی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں ہر وقت رہتے تھے۔اسی طرح فوت ہو کر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ میں آپ کے پہلو میں دفن ہو گئے۔آپ کی اولا د حسب ذیل ہے۔عبد اللہ۔عبدالرحمن محمد۔اسماء۔ام المومنین حضرت عائشہ۔ام کلثوم۔حضرت عمر بن الخطاب می شوند حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ زمانہ جاہلیت اور اسلام دونوں میں معزز اور مشہور بہادر اور دلیر مانے گئے ہیں۔آپ تاجر تھے۔آپ کے اسلام لانے سے قبل لوگ اہلِ اسلام کو طرح طرح کے دُکھ دیتے تھے۔اور عبادت الہی سے روکتے تھے۔یہ دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دُعا فرمائی کہ یا الہی ابو جہل اور معمر بن الخطاب دو میں سے ایک کو مسلمان کر دے آپ کی یہ دُعا قبول ہوگئی۔حضرت [35]