اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 18 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 18

ہے۔کیونکہ صاف طور پر توریت میں لکھا ہے کہ ایلیا نبی آسمان پر چلا گیا۔اور پھر دوبارہ آسمان سے اُتر یگا۔پھر مسیح آئیگا۔حضرت مسیح علیہ السلام نے انہیں بار ہا سمجھایا لیکن وہ نہ سمجھے۔اور انکار و مخالفت میں ترقی کرتے چلے گئے۔آخر انہوں نے یہ تدبیر کی کہ کسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کو قتل کر دیا جائے۔یا صلیب پر دے کر مار دیا جائے اِس لئے اُنہوں نے اس کے لئے کوششیں کرنا شروع کیں۔آخر انہوں نے یہ تدبیر کی کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو معلوم کے طور پر عدالت میں پیش کیا۔اور حا کم سے کہا کہ یہ شخص باغی ہے۔اس لئے اسکو صلیب دیا جائے۔حاکم وقت جو کہ نیک اور غیر متعصب تھا حضرت مسیح علیہ السلام کو پھانسی دینا نہیں چاہتا تھا۔اور ساتھ ہی اُس کی بیوی نے بھی خواب میں دیکھا تھا کہ اگر ؛ مسیح علیہ السلام کو پھانسی دیگا۔تو سخت تکلیف میں مبتلا ہو جائیگا۔لیکن تمام یہودیوں نے زور دیا کہ اس کو ضرور پھانسی دو۔یہ شخص گورنمنٹ کا باغی ہے۔ورنہ ہم تمہاری شکایت کر دیں گے۔آخر اُس حاکم نے جس کا نام پیلاطوس تھا۔دیکھا کہ یہودی باز نہیں آتے۔تو اُس نے اپنے ہاتھ دھوئے (یعنی میں اس کے گناہ سے بری ہوں ) اور حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب پر لٹکانے کے لئے اُن کے حوالہ کر دیا۔(اُس زمانہ میں صلیب اس شکل کی ہوا کرتی تھی۔جس پر ملزم کو اُسکے ہاتھ پاؤں میں کیل گاڑ کر انکا یا جاتا تھا۔اور کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا جاتا [18]