اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 4 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 4

بدن کا کوئی حصہ سوکھا نہ ہو جائے مسل کے لئے پردہ دار جگہ اور کپڑا باندھنا بہتر ہے۔وضو کر نے کا یہ طریق ہے :- پہلے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیم لے پڑھے۔پھر دونوں ہاتھ تین بار پہونچوں تک دھوئے۔اس کے بعد تین بار کلی کرے۔پھر تین بار ناک میں پانی ڈال کر خوب اچھی طرح سے صاف کرے۔اور تین بار چہرہ پر پانی ڈال کر منہ دھوئے۔پھر تین بار دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئے پھر سر کا مسح کرے۔اس طرح کہ پہلے دونوں ہاتھ آگے لے آئے۔پھر کانوں اور گردن کا مسح کرے۔پھر دونوں پاؤں کو (پہلے دایاں اور پھر بایاں ٹخنوں تک ) تین تین بار دھوئے۔اگر پاؤں میں گجر انہیں وغیرہ ہوں۔اور وضو کے بعد پہنی گئی ہوں توسیع کر لینا چاہئے۔مسح کرنے کا یہ طریق ہے کہ ہاتھوں کی انگلیوں کو تر کر کے پاؤں کی انگلیوں سے لے کر پنڈلیوں تک کھینچنا چاہئے۔مسح کی مدت مقیم کے واسطے ایک دن رات اور مسافر کے لئے تین دن رات مقرر ہے۔اس کے بعد بجر انہیں وغیرہ اتار کر پاؤں دھونے چاہئیں۔اگر کوئی ایسی جگہ ہو جہاں پانی ڈالنے سے تکلیف کا اندیشہ ہو تو مسح کرنا چاہئے۔اگر جراب وغیرہ اس قدر پھٹی ہوئی ہو کہ اس میں سے پاؤں کی تین انگلیاں نظر آ سکتی ہوں تو اُن پر مسح کرنا منع ہے۔ے۔اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔جو بے حد رحم کرنے والا ، بار بار رحم کرنے والا ہے۔[4]