اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 3 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 3

شرائط نماز نماز کے ادا کرنے کے لئے چھ شرطیں ہیں:- (۱) بدن پاک ہو۔(۲) کپڑے پاک ہوں۔(۳) نماز پڑھنے کی جگہ پاک اور صاف ہو۔(۴) قبلہ کی طرف منہ ہو۔(۵) نماز کی نیت ہو۔(۶) ستر ڈھانکا ہوا ہو۔طہارت بدن اگر کسی نے پیشاب یا پاخانہ کیا ہو تو پہلے بائیں ہاتھ کے ساتھ استنجاء کرے، نہ کہ دائیں کے ساتھ۔اور اگر پانی نہ ملے تو ڈھیلے یا پتھر سے بھی کام لے سکتا ہے۔( گوبر، لید یا ہڈی سے استنجاء کرنا منع ہے ) پھر اپنے ہاتھ کو مٹی سے مل کر دھولے اور وضوء کر لے۔اور اگر یہی ہو۔یا عورت حائضہ ہو تو پہلے مسل کرے۔غسل کرنے کا یہ طریق ہے کہ پہلے استنجاء کرے۔پھر وضو کرے۔اور پھر سر پر تین دفعہ پانی ڈال کر سارے بدن پر پانی بہادے( تین بار پانی ڈالنا سنت ہے لیکن [3]