اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 2 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 2

محفوظ ہو جاتا ہے۔جو شخص بچے دل اور عاجزی سے نماز کو ادا کرتا ہے۔اللہ تعالی اُسے عزت اور بزرگی عطا فرماتا ہے۔اور اُس کو اپنے قرب میں جگہ دیتا ہے۔أُوْلَئِكَ فِي جَنَّتٍ مُكْرَمُونَ نماز کیا ہے؟ وہ ذکر الہی ہے جس میں تسبیح تحمید، تقدیس اور استغفار اور درود اور دُعا عاجزی کے ساتھ مانگی جاتی ہے۔جب تم نماز پڑھوتو نہایت ادب سے کھڑے ہو جاؤ۔اور ایسا معلوم ہو جیسے تم اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہے ہو۔یا کم از کم یہ سمجھ رہے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں دیکھ رہا ہے۔اور غم اُس کے سامنے کھڑے ہو۔نماز کے اندر کسی دوسری طرف خیال نہ ہو بلکہ صرف اپنے رب کی طرف ہی پوری توجہ ہو۔جو دُعا کرنی ہو نماز میں ہی کر لو۔جو شخص نماز کو اس کی تمام شرائط کے ساتھ ادا نہیں کرتا اس کی نماز حقیقی نماز نہیں۔جو شخص یہ نہیں سمجھتا کہ وہ نماز میں کیا پڑھ رہا ہے۔اُس کی بھی کوئی نماز نہیں۔اس لئے تمہیں چاہئے کہ خوب سوچ سمجھ کر پڑھو۔اور جیسے اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ایسے ہی نماز ادا کرو۔تا کہ تم کواللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو۔اور تم اُس کے بندے بن جاؤ۔اور تمام گناہوں سے پاک ہو جاؤ۔اور دین ودنیا کی تمام نعمتیں تم کومل جائیں اور تمہارا خدائم سے راضی ہو جائے۔کیونکہ اس کی رضامندی سے کوئی چیز بہتر نہیں۔[2]