اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 46
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت مسیح موعود میرزا غلام احمد صاحب قادیانی“ خدا کے ان بندوں میں سے تھے جن کو خدا تعالیٰ لوگوں کی ہدایت کے لئے بھیجتا ہے۔اور اُن کے ذریعہ دُنیا میں ایمان قائم کرتا ہے۔اور اپنے بندوں کو گمراہی سے نکالتا ہے۔آپ خدا کے برگزیدہ تھے۔آپ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے اسلام کو تمام مذاہب پر غالب کیا۔اور اسلام کے چہرہ پر جو گرد و غبار آ گیا تھا اسے دور کیا۔آپ کا دعوی تھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے خلق اللہ کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے مبعوث فرمایا ہے اور وہی مسیح موعود ہوں جس کا ذکر احادیث میں آتا ہے اور وہی مہدی ہوں جس کا وعدہ آنحضرت نے دیا ہے۔اور وہی مصلح ہوں جو آخری زمانہ میں آنے والا تھا۔اور تمام مذاہب کے اندر اس کے آخری زمانہ میں آنے کی پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں۔اور مجھ کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نصرت اور تائید کے لئے بھیجا ہے اور مجھے قرآن کریم کا علم دیا گیا ہے۔اور اس کے معارف و حقائق مجھ پر کھولے گئے ہیں۔اور حضرت رسولِ پاک کی شان اور عظمت قائم کرنے کے لئے مجھے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے اور اسلام کو دُوسرے مذاہب پر غالب کرنا میرا کام ہے۔میں عیسائیوں اور یہودیوں کے لئے مسیح ہوں۔اور ہندوؤں کے لئے کرشن۔آپ کا دعویٰ سنتے ہی مصل [46]