اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 1 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 1

بسم اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ ط احمدةُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اسلام کی دوسری کتاب نماز اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ہے۔اور اُس کی تمام ضروریات بھی پوری کیں اور اس کے لئے ہر قسم کے سامان مہیا کئے۔رزق کھانے کو۔لباس پہننے کو عطا فرمایا۔ہمیں چاہیے کہ ہم اُس کا شکر کریں۔اور اُس کی تمام نعمتوں کی قدر کریں۔اور اُسی کی عبادت کریں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونَ کہ انسان صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے پیدا ہوا ہے۔سب چیزیں انسان کے لئے پیدا کی گئی ہیں۔اور انسان صرف خدا تعالیٰ کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔سب عبادتوں سے اعلیٰ عبادت نماز ہے۔نماز مومنوں کی ترقی کا ذریعہ ہے۔جس قدر ترقی چاہو اس سے حاصل ہوسکتی ہے۔نماز انسان کو بے حیائیوں اور ناپسندیدہ کاموں سے روکتی ہے۔نماز سے انسان کا دل پاک ہو جاتا ہے اور گناہوں کی میل دور ہو جاتی ہے۔اور انسان ہر قسم کے گناہوں اور بدیوں سے [1]