اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 45
چھوڑا۔بلکہ ہر مصیبت میں آگے ہی قدم بڑھایا۔ہجرت کے بعد حضرت رسولِ پاک کے ساتھ غارِ ثور میں حضرت ابو بکر ہی تھے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں آپ کی بہت تعریف کی ہے۔آپ مسکینوں یتیموں پر بہت رحم کیا کرتے تھے اور غریبوں کا سہارا تھے۔جس وقت آپ ایمان لائے اُس وقت سے اپنا سب مال اسلام اور مسلمانوں کی خاطر خرچ کرنا شروع کر دیا۔حضرت رسول پاک نے فرمایا ہے کہ:- د مجھے سب سے زیادہ فائدہ ابوبکر کے مال نے دیا ہے۔“ آپ تمام جنگوں میں آنحضرت کے ساتھ شریک ہوئے۔کار ہائے نمایاں کئے۔آپ کے اخلاق بہت اعلیٰ تھے۔خصوصاً آپ کا دل بہت نرم تھا۔اور عزم بھی حد درجہ کا تھا۔آپ نے تبلیغ اسلام میں بہت حصہ لیا۔آپ کی تبلیغ سے مختلف قبیلوں کے معز ز آدمی مسلمان ہوئے۔حضرت عائشہ جو آنحضرت کی سب سے زیادہ پیاری بیوی تھیں۔حضرت ابو بکر کی ہی لڑکی تھیں۔آپ کے زمانہ میں ہی قرآن بھی ایک کتاب کی صورت میں جمع ہو ا۔حضرت رسول پاک کے وصال کے بعد آپ سب سے پہلے خلیفہ ہوئے۔اور آپ نے ۲ سال ۳ ماہ ۰ ادن خلافت کی۔[45]