اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 42 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 42

ڈالا جائے گا۔یہ باتیں سن کر لوگ ہنستے تھے۔لیکن آپ اُن کی بالکل پرواہ تک نہیں کرتے تھے۔آہستہ آہستہ لوگوں نے آپ پر ایمان لانا شروع کر دیا۔اور بہت سے خداؤں کو چھوڑ کر ایک خدا کے پرستار بن گئے۔عورتوں میں سب سے پہلے آپ کی بیوی حضرت خدیجہ آپ پر ایمان لائیں اور آپ کو تسلی بھی دی۔اور جوانوں میں سے حضرت ابوبکر صدیق سب سے پہلے آپ پر ایمان لائے۔اور بچوں میں سب سے پہلے حضرت علی اور غلاموں میں سے زید اور بلال ایمان لائے۔پہلے تین سال خفیہ طور پر جلیغ کی جاتی تھی۔کیونکہ گھار کا بہت زور تھا۔آخر جب اسلام پھیلنے لگا تو لوگ آپ کوقتل کر دینے پر آمادہ ہو گئے۔آخر آپ نے خدا کے حکم اور اسلام کی خاطر اپنے پیارے وطن مکہ کو چھوڑا اور مدینہ روانہ ہو گئے۔(اس کو ہجرت کہتے ہیں ) جب آپ وہاں تشریف لے گئے تو وہاں بھی آپ تبلیغ میں مشغول ہو گئے۔اور اسلام جلد جلد پھیلنا شروع ہو گیا۔آخر وہاں بھی کافر آپ کو تباہ کرنے کے لئے آئے۔اور آپ نے خود حفاظتی کے طور پر لڑائیاں کیں۔لیکن اکثر دفعہ کا فر شکست کھاتے رہے۔اور خدا کے وعدہ کے مطابق ائمةُ الكُفر اے اِس دُنیا سے ناکام و نامراد اُٹھ گئے۔اور آپ نے مکہ فتح کر لیا۔اور اپنے تمام دشمنوں کو معاف کر دیا۔آپ کی زندگی میں ہی تمام عرب مسلمان ہو گیا۔اور آپ پر ایمان لے۔ابو جہل۔عتبہ۔شیبہ وغیرہ [42]