اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 47 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 47

لوگ آپ کے مخالف ہو گئے۔آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا گیا۔آپ کو اور آپ کی جماعت کو واجب القتل قرار دیا گیا۔اور ہر طرح کی تکالیف آپ کو دی گئیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کا ساتھ دیا۔اور آپ سے اپنے رسولوں اور پیاروں والا معاملہ کیا۔ہر میدان میں آپ کو فتح دی۔اور ہر شر سے آپ کو بچا یا۔آپ کے دشمن تباہ و برباد ہو گئے۔آپ کی سچائی ثابت کرنے کے لئے سورج اور چاند کو رمضان میں گرمین ہوا۔کاٹون نے آپ کے مخالفوں کی صفائی کر دی۔آریہ سماج اور عیسائیت کی بنیادوں کو آپ نے ہلا دیا۔اور اسلام کی صداقت پر آپ نے اسی کے قریب کتا ہیں لکھیں۔اور سینکڑوں اشتہار شائع کئے۔دشمنوں نے بھی گواہی کتابیں۔دی کہ تیرہ سو سال کے عرصہ میں کوئی ایسا بے نظیر آدمی پیدا نہیں ہو ا۔وہی اسلام جو آپ کے آنے سے پیشتر بے کسی اور بے بسی کی حالت میں تھا۔اپنی پہلی حالت پر واپس آ گیا۔آج اس سے تمام مذاہب کا نپتے ہیں۔اور اس کے سامنے آنے سے گھبراتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دُنیا میں ایک ایسی جماعت پیدا کر دی ہے جو صحیح معنوں میں اسلام پر چلنے والی ہے اور شریعت کا بجوار اپنی گردن پر اُٹھائے ہوئے ہے۔اور خدا اور اُس کے رسول پر اپنی جان قربان کرنے والی ہے اور دین کو دُنیا پر مقدم رکھتی ہے۔اور ساری دُنیا میں تبلیغ اسلام کرتی ہے۔حتی کہ مرکز عیسائیت (لندن) میں بھی ایک مسجد بنا دی ہے۔جس کا نام مسجد فضل ہے۔[47]