اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 44
بیوہ تھیں۔آپ کی ۴ لڑکیاں اور ۴ لڑکے پیدا ہوئے۔لڑکے تو بچپن ہی میں فوت ہو گئے۔اور لڑکیاں بڑی ہوئیں۔لڑکیوں کے نام یہ ہیں۔زینب۔رقیہ - اُم کلثوم۔فاطمہ حضرت رقیہ اور اُمّ کلقوم یکے بعد دیگرے حضرت عثمان کے ساتھ بیاہی گئیں۔اور زینب ابو العاص سے بیاہی گئیں۔اور حضرت فاطمہ حضرت علی سے بیاہی گئیں۔سوائے حضرت فاطمہ کے کسی کی اولاد نہیں چلی۔اور حضرت فاطمہ کی اولا دکوہی سید کہا جاتا ہے۔لڑکوں کے نام یہ ہیں۔قاسم۔طاہر۔طیب۔ابراہیم۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ حضرت ابو بکر ابو قحافہ کے بیٹے تھے۔آپ کی والدہ کا نام اُم الخیر سلمی تھا۔آپ عمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک سال چھوٹے تھے۔حضرت ابوبکر قریش میں بڑے معزز اور مالدار تھے۔آپ تجارت کیا کرتے تھے۔جب حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوی نبوت کیا تو سب سے پہلے آپ پر حضرت ابو بکر ہی ایمان لائے۔ایمان لانے کے بعد آپ کو بہت سی تکالیف کا سامنا ہؤا۔لیکن آپ نے حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ ہرگز نہ [44]