اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 43
لانے والے لوگ گناہوں سے پاک ہو گئے۔اور ساری دُنیا کے لئے نمونہ بن گئے۔اور اس دُنیا میں ہی کامیاب ہو گئے اور اُن کو ہی بادشاہتیں ملیں۔اور ہر قسم کا آرام ان کو اس دُنیا میں ہی مل گیا۔اور سب کے سب آخرت میں بھی کامیاب ہو گئے۔آپ کے اخلاق نہایت اعلے تھے۔جس قدر اچھے اخلاق ہیں سب کے سب آپ میں پائے جاتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے شمار مال و دولت دیا۔لیکن آپ نے سب کچھ خدا کی راہ میں خرچ کردیا۔اور اپنے لئے کچھ بھی نہ رکھا۔آپ نے اپنے لئے کوئی عمارت نہیں بنوائی بلکہ کچے مکانوں میں ساری عمر بسر کی۔جن لوگوں نے آپ کے ساتھ برائی کی۔آپ نے اُن سے نیکی کی۔غریبوں کی امداد کی جنگوں میں آپ نے بہت بہادری دکھلائی آپ مہمان نوازی میں سب سے آگئے تھے۔حلم اور عفو آپ میں بہت تھا۔آپ کا رُعب اس قدر تھا کہ اگر آپ کو کوئی دور سے دیکھتا تو ڈر کے مارے کانپنے لگ جاتا۔لیکن جب آپ کے پاس آتا تو سب ڈر دُور ہو جاتا تھا۔جو شخص آپ کے پاس بیٹھ جاتا۔اُس کا وہاں سے اُٹھنے کو دل نہ چاہتا تھا۔آپ کو قرآن مجید دیا گیا۔جو قیامت تک رہے گا۔اور کبھی منسوخ نہیں ہوگا۔اور آپ کا فیض بھی قیامت تک جاری رہے گا۔کوئی شخص آپ سے الگ ہو کر کوئی نعمت حاصل نہیں کر سکتا۔آپ کی گیارہ بیویاں تھیں۔جن میں سوائے حضرت عائشہ صدیقہ کے سب [43]