اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 19 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 19

دوں لیکن چونکہ گھروں میں عورتیں اور بچے بھی ہوتے ہیں۔اس لئے میں ایسا نہیں کرتا۔جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کا یہ طریق ہے کہ جس وقت امام کھڑا ہو۔مُؤذِّن اقامت کہے۔مقتدی صفیں درست کریں جب امام تکبیر تحریمہ کہے تو تمام مقتدی بھی نہایت آہستگی سے تکبیر کہہ لیں۔اور سُبحَانَكَ اللهُم اخیر تک اور اعُوذُ باللہ اور بسم اللہ پڑھ لیں۔جب امام شورۃ فاتحہ پڑھ رہا ہو تو مقتدی بھی اُس کے پیچھے اپنے دل میں پڑھ لیں۔جب امام قرآن پڑھے۔تو مقتدی خاموشی سے اور غور سے اُس کو سنتے رہیں۔جب امام تکبیر کہہ کر رکوع میں چلا جاوے تو سب مقتدی بھی تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جاویں۔جب امام سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہہ کر رکوع سے کھڑا ہو جاوے تو مقتدی بھی رکوع سے کھڑے ہو جائیں اور رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ حَمْداً كَثِيرًا طيبًا مُبَارَكَافِيْهِ کہیں۔جب امام الله اکبر کہہ کر سجدہ میں چلا جاوے تو مقتدی بھی الله اكبر کہہ کر سجدہ میں چلے جاویں۔اور سُبحان ربی الا علی ہیں۔جب امام اللہ اکبر کہہ کر سجدہ سے اُٹھ کھڑا ہو تو مقتدی بھی اللہ اکبر کہہ کر سجدہ سے اُٹھ کھڑے ہوں۔اور قعدہ میں بھی قعدہ کی دُعا پڑھیں۔جب دوسری مرتبہ امام اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں چلا جاوے تو مقتدی بھی اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں چلے جاویں۔اور سُبحان ربي الأعلی کہیں۔اسی طرح دوسری رکعت پڑھیں۔جو فعل امام کرتا جاوے۔مقتدی بھی [19]