اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 18 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 18

لیکن اگر فرض تین یا چار رکعتیں پڑھنی ہوں تو تشہد پڑھ کر اٹھ کھڑا ہو۔پھر ان رکعتوں میں صرف شورۃ فاتحہ پڑھے۔لیکن وتر اور سکھوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد ایک شورۃ یا چند آیات قرآن کی پڑھنی چاہئیں۔اور رکوع اور سجدہ کرے۔اور تشہد اور درود اور دُعائیں پڑھ کر ختم کر دے۔فرض نماز کے بعد دعا اور تسبیح پڑھے۔اللَّهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ وَ إِلَيْكَ يَرْجِعُ السَّلَامُ تبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ يَاذَا الْجَلالِ وَالإِكْرَامِ سُبْحَانَ اللهِ ۳۳ بار - الحَمدُ لِلهِ ۳۳ بار الله اكبر ۳۴ بار ۲۰ نماز با جماعت جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے ستائیس گنا زیادہ ثواب ہوتا ہے۔جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت تاکید کی ہے۔خصوصا صبح اور عشاء کی نماز با جماعت ادا نہ کرنے کی وعید شدید آئی ہے۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ ایک دفعہ آپ نے فرمایا کہ جولوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے نہیں آتے میرا دل چاہتا ہے کہ اُن کے گھروں کو جا کر آگ لگا ہے۔اے اللہ تو سلام ہے اور تجھ سے ہی سلامتی ہے۔اور تیری طرف لوٹتا ہے سلام۔بابرکت ہے تو اے ہمارے رب اور بلندشان والا ہے تو اے صاحب جلال اور صاحب اکرام۔ہے۔پاک ہے اللہ۔ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے۔اللہ ہی سب سے بڑا ہے۔[18]