اسلام کی کتب (دوسری کتاب)

by Other Authors

Page 17 of 58

اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 17

كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ تمجید کی پڑھے پھر اس کے بعد ادعیہ ماثورہ یا اور کوئی دعا جو چاہے مانگے۔مثلاً رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النار رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْلِي وَلِوَالِدَقَى وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الحِسَابُ سے کہے پھر اس کے بعد دائیں طرف مُنہ پھیر کر السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ ، پڑھے۔پھر بائیں طرف مُنہ پھیر کر السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ کہے۔گویا نماز تکبیر تحریمہ یعنی پہلے الله اکبر سے شروع ہوتی ہے اور اللہ پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔لے۔اے اللہ تو اپنی بڑی رحمت نازل فرما محمد پر۔اور اس کی آل پر جیسا کہ تو نے بڑی رحمت نازل کی ابراہیم پر اور ابراہیم کی آل پر بے شک تو تعریف کیا گیا اور بزرگ ہے۔اے اللہ برکت نازل فرما محمد پر اور محمد کی آل پر جیسا کہ تو نے برکت نازل کی ابراہیم پر اور ابراہیم کی آل پر۔بے شک تو تعریف کیا گیا بزرگ ہے۔سے۔اے ہمارے رب دے ہم کو دُنیا میں نیکی اور آخرت میں نیکی اور بچا ہمیں آگ کے عذاب سے۔سے۔اے رب بنا مجھ کو قائم کرنے والا نماز کا۔اور نیز میری اولا د کو بھی۔اے رب ہمارے قبول فرما ہماری دُعا۔اے ہمارے رب بخش دے مجھ کو اور میرے والدین کو اور سب مومنوں کو اُس دن کہ قائم ہوگا حساب۔ے۔سلامتی ہو تم پر اور اللہ کی رحمت ہو۔[17]