اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 15
زیادہ طاق مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ لے پڑھے۔اس کے بعد سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حمدل ہے کہتے ہوئے سیدھا کھڑا ہو جائے۔اور رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمَّدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ سے کہے۔پھر الله اكبر کہتے ہوئے سجدہ کرنے کے لئے نیچے جائے اور پہلے گھٹنے پھر ہاتھ اور ناک اور پیشانی زمین پر رکھ کر تین دفعہ یا زیادہ طاق مرتبه سُبحان ربي الأعلیٰ سے کہے اور جودُعا چاہے اپنی زبان میں یا عربی زبان میں کرلے (رکوع اور سجدہ کی حالت میں قرآن مجید کی آیات پڑھنا منع ہے ) سجدہ کی حالت میں اپنے دونوں پاؤں کو کھڑا رکھے۔اور اُن کی اُنگلیوں کو بھی قبلہ کی طرف رکھے۔اور دونوں ہاتھوں کے درمیان سر ہو۔اور دونوں بازو پہلوؤں سے جدا ہوں۔اس کے بعد الله اكبر کہتے ہوئے سر اُٹھا کر گھٹنوں کے بل بیٹھ جائے یا اور دونوں ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھ لے اور اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي وَارْحَمْنِى وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَارْفَعْنِي وَاجْبُرْني وَارْزُقْنِی ہے پڑھے۔اور جو دُعا کرنی ہو کر لے۔پھر الله اكبر کہتے ہوئے ے۔پاک ہے میرا رب جو بہت ہی بڑا ہے۔ے۔اللہ نے سُن لی اُس کی جس نے اُس کی تعریف کی۔۔اے ہمارے رب سب تعریف تیرے لئے ہے۔تعریف بہت زیادہ اور پاک کہ برکت ہو جس میں۔ہے۔پاک ہے میرا رب جو اعلیٰ مرتبہ والا ہے۔ھے۔اے اللہ بخش مجھے اور رحم کر مجھ پر اور ہدایت کر مجھے۔اور عافیت دے مجھے اور بلند مرتبہ کر میرا۔اور اصلاح کر میری اور رزق عطا کر مجھے۔[15]