اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 11
ظہر کی نماز کا وقت سورج کے زوال سے لے کر اصلی سایہ کے علاوہ ایک مثل تک ہے۔عصر کی نماز کا صحیح وقت ظہر سے لے کر سُورج کے زرد نہ ہونے تک ہے۔مغرب کی نماز کا وقت سورج کے ڈوبنے سے لے کر شفق ( وہ سُرخی جو سورج کے ڈوبنے کے بعد تک مغرب میں رہتی ہے ) کے غروب تک ہے۔عشاء کی نماز کا غروب شفق سے لے کر آدھی رات تک کا وقت ہے۔نوٹ : سوئے ہوئے یا بھولے ہوئے یارو کے ہوئے کی نماز کا وقت وہ ہے، جب جاگے یا یاد آئے یا اُس کی روک دُور ہو جائے۔اوقات ممنوعه جب سورج نکل رہا ہو۔غُروب ہورہا ہو۔جس وقت سورج عین سر پر ہو۔اور عصر کی نماز کے بعد سے سورج کے ڈوبنے تک۔اور صبح کی نماز کے بعد سے شورج کے نکلنے تک کوئی نماز نہیں پڑھنی چاہیئے۔ان وقتوں میں نماز پڑھنا منع ہے کیونکہ یہ سورج پرستوں کے وقت ہیں لے۔نماز کی رکعات فجر : دو علت دو فرض ے۔ان وقتوں میں جان بوجھ کر نماز پڑھنا منع ہے۔[11]