اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 16
دوسرے سجدہ کے لئے چلا جائے۔اور جس طرح پہلے سجدہ کیا تھا اُسی طرح سجدہ کرے۔اور وہی سُبْحَانَ رَبِّي الأعلى پڑھے پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے اُٹھ کھڑا ہو۔سُبحنك الله اور اَعُوذُ بِاللہ کو چھوڑ کر دوسری رکعت بھی پہلی رکعت کی طرح پڑھے۔پھر اسی طرح رکوع اور سجدہ اور قعدہ کرے۔دوسرے سجدہ کے بعد بیٹھ جائے۔اور اپنے دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھے۔اُنگلیاں گھلی ہوں اور سیدھی قبلہ کی طرف ہوں اور دایاں پاؤں کھڑا ہو۔اور بایاں بچھا ہو اہو۔پھر تشہد يعنى التَّحِيَّاتُ لِلهِ وَالصَّلَوتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصلِحِينَ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ا ت پڑھے۔جب اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ پر پہنچے تو اپنے دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی اُٹھائے۔تشہد کے بعد درود شریف یعنی اللهُم صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى الِ ابْراهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ فَجيدٌ اللّهُمَّ بَارِك عَلى مُحَمَّدٍ و عَلَى آلِ مُحَمَّد ط ے۔سب قسم کے تحفے اللہ ہی کے لئے ہیں۔اور نمازیں اور پاکیزہ اعمال بھی۔سلام ہو تجھ پر اے نبی۔اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی برکتیں سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اُس کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔[16]