اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 15
15 ۹ - سب مومن بھائی ہیں۔کسی کی تحقیر نہ کرو۔غیبت نہ کرو۔۱۰-خدا تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو۔۱۱ - مصیبت کے وقت صبر کرو اور دوسروں کو صبر کرنے کی نصیحت کرو۔۱۲ - آپس میں صلح کرو۔۱۳ - عظیم الشان کام کرنے سے پہلے آپس میں مشورہ کر لیا کرو۔۱۴- صرف اللہ تعالیٰ پر توکل کرو۔اور اُسی سے مدد مانگو۔۱۵ - اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرو۔خدا کے سوا کسی کو سجدہ نہ کرو۔۱۶ - سائل کو جھڑ کی مت دو۔اگر خیرات نہ دے سکو تو نیک بات ہی بتا دو۔۱۷-اسلام کا پیغام ساری دنیا میں پہنچاؤ۔۱۸ - جب وعدہ کرو تو ضرور پورا کرو۔خدا عہد کے متعلق پوچھے گا۔۱۹ - انصاف کرو اور کسی کی دشمنی کی وجہ سے نا انصافی نہ کرو۔۲۰ - بدظنی سے بچو۔ہمیشہ اپنے بھائیوں سے حسن ظن کرو۔ا۔مومن ریا کار نہیں ہوتا۔حدیث کی باتیں ۲- مسلمان کسی مسلمان بھائی کو زبان سے نہ ہاتھ سے دُکھ دے۔۳- کسی کو گالی مت دو۔۴ - ماں باپ کی فرمانبرداری کرو۔