اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

by Other Authors

Page 14 of 21

اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 14

14 حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے ہادی ہیں۔آپ کی ہدایت تمام دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے اب پھیل رہی ہے۔آپ مکا منکر خدا کا مجرم ہے۔شریروں پر عذاب الہی آتا ہے۔عالمگیر عذاب سے پہلے رسول کا آنا ضروری ہے۔بے خبر ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ امام مہدی آکر تلوار چلائیں گے اور اسلام کو پھیلائیں گے۔اسلام میں خونی مہدی کا کوئی کام نہیں۔آنے والا مہدی آچکا۔اور دنیا کو خدا کا پیغام پہنچا چکا۔اور وہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔قرآن مجید کی تعلیم ا۔شرک نہ کرو۔اللہ ایک ہے۔۲-صرف خدا کی عبادت کرو۔دوسرا کوئی معبود نہیں۔والدین کی عزت کرو۔اور اُن کی اطاعت کرو۔۴- نماز قائم کرو۔۵- رمضان کے روزے رکھو۔۶ - زکوۃ ادا کرو۔۷ - اگر توفیق ہو تو حج کرو۔- خدا کے اور اس کے رسول کے حکم کی اطاعت کرو۔