اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 13
13 حدیثیں صحابہ کرام اور دوسرے لوگوں کی زبانی نقل ہوئی ہیں۔حدیث کی بہت سی کتابیں ہیں۔صحیح بخاری سب سے مشہور اور معتبر ہے۔حدیث قرآن شریف کے درجہ کو نہیں پہنچتی۔اول درجہ قرآن شریف کا ہے۔دوسرا درجہ سنت کا ہے۔تیسرا درجہ حدیث کا ہے۔ہر چیز کو اُس کے درجہ کے مطابق ماننا اور اس پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے۔جماعت احمدیہ کا یہی طریق ہے۔احمدی لوگ ہر سچی بات کو مانتے اور ہر غلط بات کی تردید کرتے ہیں۔اور یہی طریق حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کا تھا۔ضروری باتیں نبی ہر ملک اور ہر قوم میں آتے ہیں۔سچا مسلمان وہ ہے جوسب نبیوں کو مانے۔حضرت عیسی علیہ السلام بھی ایک نبی تھے۔وہ صلیب پر نہیں مرے اور نہ ہی آسمان پر گئے۔نہ اب تک زندہ ہیں۔نہ پھر دوبارہ دنیا میں آویں گے۔بلکہ ایک سو بیس سال کی عمر پا کر فوت ہو گئے۔اور سری نگر محلہ خانیار میں مدفون ہیں۔مردے دنیا میں نہیں آتے۔موت سب انسانوں کے لئے ہے۔خدا کا کوئی قانون بدل نہیں سکتا۔عیسائیوں کا عقیدہ باپ بیٹا روح القدس غلط ہے تین ایک اور ایک تین نہیں ہو سکتے۔کوئی کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھاتا۔بندہ خدا نہیں ہوسکتا۔نہ خدابندہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ظل ہیں۔کسی کا سایہ اُس سے الگ نہیں ہوتا۔