اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 16
16 ۵- ہر مسلمان مرد و عورت۔لڑکے اور لڑکی پر علم حاصل کرنا فرض ہے۔۶ - خدا کی نعمتوں کا شکر کرو۔ے۔بڑوں کا ادب کرو۔چھوٹوں سے محبت کرو۔۸- قرآن مجید کثرت سے پڑھا کرو۔یہ نجات کا ذریعہ ہے۔۹- ہر وقت پاک اور صاف رہو۔خدا پاکوں سے پیار کرتا ہے۔۱۰ - وعدہ خلافی مت کرو۔۱۱ - جھوٹ مت بولو۔۱۲ - چوری مت کرو۔۱۳ - سچی گواہی دو۔۱۴ - پڑوسی کے ساتھ نیکی کرو۔۱۵- سلام کا جواب ضرور دو۔بلکہ پہلے تم سلام کرو۔۱۶- حیادار بندے خدا کو پیارے ہیں۔۱۷- غیبت نہ کرو۔تکبر نہ کرو۔۱۸ - علماء کی مجلس میں بیٹھو۔وعظ کی باتیں سنو اور عمل کرو۔19 - مومن بخیل نہیں ہوتا۔بخل نہ کرو لیکن فضول خرچی بھی نہ کرو۔۲۰ - اخلاق فاضلہ پیدا کرو۔خدا تعالیٰ اچھے اخلاق والے سے پیار کرتا ہے۔