اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 52
52 52 پہچانا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے جذبے کی وجہ سے بہت زیادہ درود پڑھیں ، دعائیں کریں، اپنے لئے بھی اور دوسرے مسلمانوں کے لئے بھی تا کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو تباہی سے بچالے۔آنحضرت ﷺ سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی دعاؤں میں امت مسلمہ کو بہت جگہ دیں۔غیروں کے بھی ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ابھی پتہ نہیں کن کن مزید مشکلوں اور ابتلاؤں میں اور مصیبتوں میں ان لوگوں نے گرفتار ہونا ہے اور ان مسلمانوں کو سامنا کرنا پڑنا ہے۔اور کیا کیا منصوبے ان کے خلاف ہورہے ہیں۔اللہ ہی رحم کرے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ سیدھے راستے پر چلاتا رہے۔اللہ تعالیٰ کے ہم شکر گزار بندے ہوں اور اس کا شکر کریں کہ اس نے ہمیں اس زمانہ کے امام کو ماننے کی توفیق دی ہے۔اور اب اس ماننے کے بعد اس کا حق ادا کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اور ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پر چلانے والا بنائے۔“ از خطبه جمعه ۲۴ فروری ۲۰۰۶ء، فرمود و بیت الفتوح لندن، بحوالہ اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور خاکوں کی حقیقت صفحہ ۶۲ - ۶۵)