اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 55
Press Dest Ahmadiyya Muslim Jamaat INTERNATIONAL پریس ڈیسک لندن بسم اللہ الرحمن الرحیم 22 ستمبر 2012 مسلمانوں کے عالمی رہنما کی اسلام مخالف فلم کی مذمت احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب نے فرمایا ہے کہ مسلمانوں کا غم وغصہ مکمل طور پر بجا ہے مگر پر شد دردعمل کی مذمت کی جانی چاہئے۔جماعت احمد یہ عالمگیر کے سر براہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دُنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات انگیخت کرنے والی فلم Innocence of Muslims کے خلاف احتجاج کیلئے پوری دُنیا کے مسلمانوں کو پُر امن طور پر متحد ہونے کی تلقین فرمائی ہے۔آپ نے تجویز دی کہ آزادی اظہار کی حدود مقرر ہونی چاہئیں تا کہ تمام لوگوں کے مذہبی جذبات کی حفاظت ہو سکے۔اپنے ہفتہ وار خطبہ جمعہ میں جو آپ نے مسجد بیت الفتوح لندن میں ۲۱ ستمبر کو دیا، آپ نے فرمایا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو اس فلم نیز ایک مشہور فرانسیسی مجلہ کی طرف سے رسول اکرم ﷺ کے خاکے دوبارہ چھاپنے کے فیصلہ سے بہت صدمہ پہنچا ہے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندے جن میں بی بی سی نیوز ، بی بی سی نیوز نائٹ، سکائی نیوز، سکائی عربی، رائٹرز، پریس ایسوسی ایشن اور بہت سے دوسرے ادارے بھی شامل ہیں، اس موقعہ پر موجود تھے۔انھوں نے خطبہ جمعہ کے بعد حضور انور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔اپنے خطاب میں حضور انور نے فرمایا کہ اسلام مخالف فلم اور اس طرح کے دوسرے حملوں کے پیچھے اسلام سے ایک مستقل خوف ہے۔آپ نے فرمایا: پس یہ ان کی اسلام کے مقابل ہزیمت اور شکست ہے جو انکو آزادی خیال کے نام پر بیہودگی پر آمادہ کر 55