اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 29 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 29

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں نہیں ہوگا اور اسی سے پھر تبلیغ کے راستے کھلیں گے۔فرمایا : بعض بچیاں پاکستان سے شادی کروا کر یہاں آتی ہیں۔وہاں وہ برقعہ پہنتی ہیں لیکن یہاں آتے ہی اُتر جاتا ہے۔فرمایا: یہ بے حیائی ہے۔یہ ذاتی کمپلیکس کی بناء پر بھی ہوسکتا ہے اور خاوند کے کہنے پر بھی۔اگر جرمن عورت احمدی ہونے کے بعد اچھے لباس میں آسکتی ہے تو انہیں پورا پردہ کرنے میں کیا حرج ہے؟ فرمایا : آج کل ٹیکسٹ میسج کا رواج چل نکلا ہے۔یہ بھی سوائے جاننے والوں کے کہیں نہیں ہونا چاہئے۔بعض اوقات سہیلیاں آگے نمبر دے دیتی ہیں۔اس لئے اس امر کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔الفضل انٹر نیشنل 7 جولائی 2006ء) 10 جون 2006ء قائدین، ریجنل قائدین اور نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ جرمنی کے ساتھ میٹنگ حضور نے مہتم تربیت سے فرمایا کہ خدام کے جھگڑے دُور کرنے کے لئے نصیحت کرتے رہا کریں۔بہت سے لوگ باہر اچھے ہوتے ہیں لیکن اپنے گھر میں حالات خراب رکھتے ہیں۔فرمایا : جس کی تربیت مقصود ہو اس کا اچھا دوست ڈھونڈ کر اس کے حالات کی اصلاح کی کوشش کیا کریں۔فرمایا : اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی اصلاح ہو اور انہیں نظام میں پرویا جائے۔الفضل انٹر نیشنل 7 جولائی 2006ء) (29)