اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 10 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 10

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں قرآن کریم پڑھ سکتے ہیں وہ تلاوت قرآن کریم روزانہ با قاعدہ کریں۔کم از کم دو رکوع کی تلاوت کریں۔جو قرآن کریم ناظرہ پڑھنا نہیں جانتے ان کے لئے سپیشل درس کا پروگرام ہو۔ان کے لئے جو ا چھی آواز میں پڑھنے والا ہے دور کوع کی تلاوت کر دے۔27/جون 2005ء الفضل انٹر نیشنل 20 رمئی 2005ء) نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ USA کے ساتھ میٹنگ مہتم تربیت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جن خدام سے آپ کا رابطہ اور تعلق نہیں ہے ان سے رابطہ کرنے کے لئے پلان بنا ئیں۔فرما یا ان خدام کا dataاکٹھا کریں جو مسجد نہیں آتے اور رابطہ نہیں رکھتے۔فرمایا : اس طرح خدام کو اپنے قریب کر کے ساتھ ملائیں۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ خدام کو مسجد میں لانے کے لئے Attraction مہیا کریں۔اس پر حضور انور کو بتایا گیا کہ ملک میں کل 60 جماعتیں ہیں اور چالیس میں باقاعدہ جماعتی سنٹرز موجود ہیں۔جہاں کھیلوں وغیرہ کے پروگرام رکھے جاتے ہیں۔5 جولائی 2005ء نیشنل مجلس عاملہ کینیڈا کی میٹنگ الفضل انٹرنیشنل 12 راگست 2005ء) شعبہ تربیت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ MTA کا جائزہ لیں کہ (10)