اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 1 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 1

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں اصلاحی کمیٹی کا طریق کار (ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی) یں نے ایک اصلاحی کمیٹی قائم کی تھی اور ملکی سطح پر تمام ملکوں کو یہ ہدایت کی تھی کہ آپ اصلاحی کمیٹیاں قائم کریں اور بعض برائیوں کی نشاندہی کر کے پیشتر اس کے کہ وہ ناسور بن جائیں ان کی اصلاح کی کوشش کریں اور اپنے اخلاقی مریضوں کو شفا دینے کی کوشش کریں۔۔۔میں نے جو نصیحت کی تھی وہ یقھی کہ اصلاحی کمیٹی صاحب فراست لوگوں پر اور گہری حسن رکھنے والے لوگوں پرمشتمل ہونی چاہئے وہ برائیوں کو سونگھ کر پتہ کریں کہ کہاں کہاں برائیوں کی بو ہے اور نظر نہ بھی آئیں تو ان کی شامہ حس یعنی سونگھنے کی حس ان کو بتادے کہ کہیں کوئی خطرہ موجود ہے پھر ان کو با قاعدہ بیماری بننے سے پہلے دور کریں۔اگر آپ انتظار کرتے رہیں کہ کہیں فساد ہو جائیں ، کہیں دنگے شروع ہو جائیں ، کہیں کوئی قتل و غارت ہو جائے اور پھر اصلاحی کمیٹی حرکت میں آئے تو اصلاحی کمیٹی نہیں یہ تو پھر ایک پولیس کمیٹی بن جائے گی۔۔۔اور صرف ایک مرکزی اصلاحی کمیٹی نہیں بلکہ علاقائی اور بڑے شہروں میں، شہر کی سطح پر بھی ایسی باشعور اصلاحی کمیٹیاں قائم ہونی ضروری ہیں جو ہر قسم کی برائیوں پر اس طرح نظر رکھیں کہ ابھی برائیاں عام انسان کو دکھائی نہ دینے لگیں۔۔۔آپ آثار سے معلوم ر (1)