اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page iv
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں ضروری گزارش یاد رہے کہ ہم نے بڑائی کو وقوع پذیر ہونے سے قبل روکنا ہے۔اس کے لئے حکمت عملی تیار کرنی ہے۔ہر برائی یا بیماری جس کے پیدا ہونے کا خدشہ ہو، اس کی روک تھام اور علاج کے لئے تمام امکانی حل تجویز کرنا اصلاحی کیٹی کی اہم ذمہ داری ہے۔چونکہ یہ تربیت اور نگرانی کا کام ہے اس لئے ہمدردی ، محبت، خیر خواہی اور دُعاؤں کے ذریعہ اصلاحی کارروائی کریں۔اگر کسی جگہ باوجود کوشش کے تعاون حاصل نہ ہو تو مرکز کو اطلاع کریں کیٹی میں زیر بحث آنے والے تمام معاملات ممبران کے پاس جماعتی امانت ہیں۔باہر ان کا ذکر کرنا ہرگز مناسب نہیں۔