اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 31
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں حضور انور نے دریافت فرمایا: اگر جماعتوں میں آپ کے سیکرٹری تربیت Active ہوں تو آپ آسانی سے فیڈ بیک حاصل کر سکتے ہیں۔فرمایا اپنے سیکرٹریان تربیت کو Active کریں۔سیکرٹری تربیت نے نیشنل اصلاحی کمیٹی کے کام کے بارہ میں بھی بتایا۔حضور نے فرمایا: اگر سینٹر میں اور پھر جماعتوں میں اصلاحی کمیٹی مستعد اور فعال ہو تو Matrimonial پرابلم نہ ہوں جو آج کل بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ اصلاحی کمیٹی میں گزشتہ سالوں میں جو کیسر آئے ہیں اور امسال جو کیسر ، معاملات آئے ہیں کیا یہ تعداد بڑھی ہے یا کم ہوئی ہے۔حضور انور کی خدمت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جو کیسز آرہے ہیں ، وہ الارمنگ ہیں۔باعث فکر ہے اور ہر ماہ آ رہے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ بعض ایسے کیسز امور عامہ اور مبلغین کے علم میں ہوں گے۔اس بارہ میں پوری معلومات حاصل کریں۔الفضل انٹر نیشنل 15 /اگست 2008ء) (31)