اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 30 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 30

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں 14 جون 2006ء نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ جرمنی کے ساتھ میٹنگ حضور انور نے شعبہ تربیت اور تعلیم القرآن کے جائزہ کے دوران دریافت فرمایا کہ پہلے مساجد اور نماز سنٹرز کی تعداد معلوم کریں۔پھر یہ دیکھیں کہ کتنی مجالس میں نماز باجماعت کا انتظام ہے۔اور ہر جگہ کم از کم دو نمازیں تو با جماعت ہونی چاہئیں۔حضور انور کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ مارچ میں ہم نے ہفتہ تربیت منایا تھا اور اپریل کی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ نمازیں ادا کرنے والوں اور تلاوت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔فرمایا کہ اب پھر رپورٹ منگوائیں اور دیکھیں کہ کیا یہ تبدیلی صرف ہفتہ تربیت کے دوران تھی یا بعد میں بھی جاری ہے۔انصار کو بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ صف دوم کے انصار کی بڑی تعداد کے بچے چھوٹے ہیں۔بچوں کی اچھی تربیت کریں تا کہ وہ اچھے کردار والے بن سکیں۔امیر صاحب کی درخواست پر ایک بار پھر حضور انور نے اگلی نسل کو نظام جماعت سے منسلک کرنے کے لئے انصار کو نصیحت فرمائی کہ بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں۔الفضل انٹر نیشنل 14 جولائی 2006ء) 5 مئی 2008ء نیشنل مجلس عاملہ USA کے ساتھ میٹنگ سیکرٹری تربیت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ تربیت کے لئے سپیشل پروگرام کیا ہے۔سیکرٹری نے بتایا کہ تربیتی سیمینارز کی ایک سیریز ہے۔(30)