اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 23
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں گی اور جو قرآن کریم کی تلاوت کرے گا اس کی بھی تربیت ہو جائے گی۔اسی طرح جو آپ کے اجلاسات پر باقاعدہ آئے گا۔مسجد سے اس کا رابطہ ہو گا اس کی تربیت بھی ہو جائے گی۔حضور انور نے فرمایا کہ پہلے مہینے میں قرآن کریم ، حدیث اور حضرت مسیح موعود کے اقتباسات پر مشتمل ایک دو ورقہ شائع کر کے خدام کو دے دیا کریں۔اس میں مختلف موضوعات پر تربیتی مضامین بھی شامل ہوں اور اس کے مطابق حضرت مسیح موعود کی کتب سے اقتباسات منتخب کر لیا کریں۔حضور انور نے فرمایا : جو خادم پیچھے ہٹا ہوا ہے اور اس کا رابطہ نہیں ہے اس کے کسی دوست کے ذریعہ اس کو قریب لائیں۔ضروری نہیں کہ عہد یدار ہی جائے اور اس سے رابطہ کرے۔اصل غرض یہ ہونی چاہئے کہ وہ جماعتی نظام میں شامل ہو جائے اور مسجد سے اس کا رابطہ ہو جائے۔حضور انور نے فرمایا : قربانی دیئے بغیر دنیا میں کوئی ترقی نہیں کر سکتا۔قربانی کریں گے تو ترقی کریں گے اور آپ کو قربانی کرنی پڑے گی۔پروگرام بنا ئیں اور کام کریں۔عاملہ سر جوڑے اور حل نکالے کہ کس طرح کیا جائے۔مسلسل رابطہ کرنا پڑے گا۔پہلی بات تو یہ ہے کہ خدا سے تعلق جوڑیں۔نمازوں کی عادت ڈالیں۔قرآن کریم کی تلاوت کی عادت ڈالیں۔الفضل انٹرنیشنل 30 جون 2006ء) (23)