اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 22
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں کہ کتنے خدام پانچوں نمازیں پڑھتے ہیں اور کتنے خدام باجماعت نماز ادا کرتے ہیں۔کتنے خدام قرآن کریم پڑھتے ہیں اور کتنے خدام روزانہ تلاوت قرآن کریم کرتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ اصل چیز یہ ہے کہ نماز پڑھو، قرآن کریم پڑھو۔حضور انور نے فرمایا کہ تربیت کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب میں سے اقتباسات مختلف موضوعات پر منتخب کر کے خدام کو دیں۔ماں باپ کے حقوق ہیں ، ہمسائے کے حقوق ہیں ، خدمت خلق کے کام ہیں، نماز ، قرآن کریم ، مالی قربانی ، سچ بولنا ، غصہ میں نہ آنا، امانت داری ہے، فرمایا اس طرح مختلف موضوعات پر انتخاب کر کے خدام کو دیں۔تربیتی اجلاسات میں پڑھے جائیں اور ان کے تعلیمی نصاب کے طور پر بھی ہوں۔حضور انور نے مہتم تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ پہلے سارا جائزہ تیار کریں کہ کتنے خدام کو نماز سادہ اور باترجمہ آتی ہے اور قرآن کریم آتا ہے۔اس جائزہ کے تیار ہونے کے بعد پھر آپ تربیت کر سکتے ہیں اور بہتر پروگرام بنا سکتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا : بعض لڑکے غیر احمدی لڑکیوں سے شادی کر لیتے ہیں۔اسی طرح بعض احمدی لڑکیاں بھی باہر شادی کر لیتی ہیں۔دونوں صورتوں میں نسل خراب ہوتی ہے۔اس لئے شعبہ تربیت کو بہت زیادہ فعال ہونا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا کہ ساری مصروفیات کے باوجود نمازیں تو پانچ پڑھنی ہی ہیں۔فرمایا جو آدمی پانچ نمازیں پڑھنے والا ہوگا اس کی تربیت ہو جائے (22)