اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 16
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں ہیں جب کہ شہروں میں دور ہیں اور مختلف فاصلوں پر رہتے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرما یا کس نماز میں زیادہ حاضری ہوتی ہے اور کتنے فیصد لوگ شامل ہوتے ہیں۔فرمایا ہر جماعت کے سیکرٹری تربیت کو کہیں کہ آپ کو باقاعدہ نمازوں کی حاضری کے بارہ میں رپورٹ بھیجوائیں۔18 اپریل 2006ء الفضل انٹر نیشنل 5 مئی 2006ء) نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ آسٹریلیا کے ساتھ میٹنگ مہتم تربیت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ خدام کی مجموعی تعداد میں سے کتنے پانچ وقت نماز ادا کرتے ہیں اور کتنے ہیں جو باجماعت پڑھتے ہیں۔حضور انور نے دریافت فرمایا: کیا ہر مجلس میں مرکز کے علاوہ بھی نماز سنٹر ہے۔حضور نے ہدایت فرمائی جو خدام کمزور ہیں اور نمازوں پر نہیں آتے ان کمزوروں کو ساتھ لانے کے لئے مضبو ط خدام ان کے ساتھ لگائیں۔ایسے خدام ہوں جو ان کو نمازی بنانے والے ہوں۔ایسے نہ ہوں کہ خود بھی ان کے ساتھ مل کر بے نمازی ہو جائیں۔حضور انور نے مہتم تربیت سے دریافت فرمایا کہ کتنے خدام ایسے ہیں جو MTA پر خطبہ سنتے ہیں۔حضور انور نے جائزہ لینے کے بعد فرمایا : جو خطبہ نہیں سنتے ان کے لئے پلان بنا ئیں۔پھر حضور انور نے دریافت فرمایا کہ قرآن کریم (16)