اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 32 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 32

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں اصلاح و تربیت کے چار بنیادی ذرائع محترم وکیل صاحب تعمیل و تنیفذ لنڈن نے قادیان اور انڈیا کے احباب جماعت کی تربیت کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا درج ذیل ارشاد بھجوایا جس میں حضور انور نے فرمایا ہے کہ جماعتی طور پر جو فیصلے کئے جاتے ہیں ان پر فوری اطاعت وفرمانبرداری کا نمونہ نظر آنا چاہئیے۔لیکن گذشتہ پچیس سالوں سے قادیان کے لوگوں میں یہ نمونہ نظر نہیں آرہا۔۔۔یہ باتیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ آپ لوگوں میں سے کسی نے بھی ان کی تربیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں ، نہ نظارت اصلاح وارشاد نے ، نہ ہی صدارت عمومی نے ، نہ ہی خدام الاحمدیہ نے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں اور نہ ہی ان میں اطاعت وفرمانبرداری کا جذبہ پیدا کیا۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی حالت پر رحم فرمائے ، اپنی ذمہ داریاں بیچ رنگ میں ادا کرنے اور وہاں کے احباب کی تربیت کرنے کی توفیق دے۔“ (بحوالہ 7947/17۔07۔2015-WTT) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا یہ فکر انگیز ارشاد بھجواتے ہوئے محترم وکیل صاحب تعمیل و حفیظ لنڈن نے تحریر فرمایا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا درج بالا ارشاد آپ سب مرکزی عہدیداران کے لئےلمحہ فکریہ ہے۔اگر اس موقع پر انڈیا کے تمام احباب (32)