اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 28 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 28

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں یہاں میں مربیان، مبلغین کو ایک اور بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔۔۔۔اگر امیر میں یا عہدیدار میں کوئی ایسی بات دیکھیں جو جماعتی روایات کے خلاف ہو تو عہدیداران کو اور امیر کو علیحدگی میں توجہ دلائیں۔۔۔اگر وہ عہدیدار اور امیر پھر بھی اپنی بات پر زور دیں اور آپ یہ سمجھتے ہوں کہ جماعتی مفاد متاثر ہورہا ہے تو پھر خلیفہ وقت کو اطلاع کر دیں لیکن یہ تا ثر کبھی بھی جماعت میں نہیں پھیلنا چاہئے کہ مربی اور امیر کی آپس میں صحیح انڈرسٹینڈنگ نہیں ہے یا آپس میں تعاون نہیں ہے۔۔۔دوسرے یہ بھی مربیان کو خیال رکھنا چاہئے کہ مربی کے لئے کبھی بھی جماعت کے کسی فرد کے ذہن میں یہ تاثر نہیں پیدا ہونا چاہئے کہ فلاں مربی یا مبلغ کے فلاں شخص سے بڑے قریبی تعلقات ہیں۔۔۔مربی مبلغ یا کسی بھی مرکزی عہدیدار کا یہ کام ہے کہ اپنے آپ کو ہر مصلحت سے بالا رکھ کر ، ہر تعلق کو پس پشت ڈال کر جماعتی مفاد کے لئے کام کرنا ہے۔“ الفضل انٹرنیشنل 30 جون 2006ء) 9 جون 2006ء نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ جرمنی کے ساتھ میٹنگ حضور انور نے ایک بار پھر پردے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ لڑکیوں کے ذہن میں یہ بات ڈالیں کہ آپ نے پردہ اس لئے کرنا ہے کہ یہ خدا کا حکم ہے۔فرمایا اگر جماعتی روایات پر قائم رہیں گی تو کوئی کمپلیکس (28)