اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 25
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں نے مبلغین کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا ہر چوتھا خطبہ تربیت پر ہونا چاہئے اور ہر چھٹا خطبہ مالی قربانی پر ہونا چاہئے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ یہ بھی جائزہ لیں کہ MTA پر کتنے لوگ خطبات سنتے ہیں۔فرمایا: اس کی رپورٹ لیا کریں۔(الفضل انٹر نیشنل 30 جون 2006ء) 7/جون 2006ء نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمد یہ جرمنی کے ساتھ میٹنگ میٹنگ میں حضور انور نے بعض شعبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تربیتی اور انتظامی امور پر قیمتی نصائح سے نوازا اور اپنی کمزوریوں کو دُور کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حضور انور کی ہدایات و نصائح کا خلاصہ حسب ذیل ہے : حضور نے فرمایا کہ عہدوں کو خدمت سمجھ کر نبھا ئیں اور افسر کی بجائے خدمت گار کا تصور اپنے دلوں میں قائم کریں۔اس سلسلہ میں حضور نے میر داؤد احمد صاحب مرحوم کی مثال دی کہ انہوں نے جلسہ سالانہ پر اپنے ٹائٹل افسر جلسہ سالانہ “ کو بدل کر ” خادم جلسہ سالانہ لکھوانا شروع کر دیا تھا۔حضور انور نے عہدیداران کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کا طریق سن 2012ء میں اس حوالہ سے حضور انور کا ارشاد محترم ناظر صاحب اعلیٰ قادیان کے نام موصول ہوا کہ انڈیا کی تمام جماعتوں میں مقتر معلمین مبلغین کو یہ ہدایت بھجوا دیں کہ آئندہ سے وہ ہر خطبہ مقترح جمعہ کے موقع پر خلیفہ وقت کے گذشتہ خطبہ جمعہ کا خلاصہ پڑھ کر سنایا کریں۔( بحوالہ 3307/29۔8۔12-QND) (25)