اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 21 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 21

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں ہو تو پھر غلطیاں بھی نہیں ہوتیں اور شرمندگی بھی نہیں ہوگی۔7 مئی 2006ء الفضل انٹر نیشنل 16 جون 2006ء) نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ نیوزی لینڈ کے ساتھ میٹنگ حضور انور نے قائد تربیت سے دریافت فرمایا آپ کی سکیم اور پروگرام کیا ہے۔حضور انور نے فرمایا: آپ کے پاس با قاعدہ ریکارڈ ہونا چاہئے کہ کتنے انصار نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔کتنے روزانہ تلاوت کرتے ہیں۔کتنے ہیں جو اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ انصار کو توجہ دلائیں کہ گھروں میں دین کی باتیں ہوں، مسیح موعود کی باتیں ہوں۔آپ کی کتب پڑھی جائیں۔گھروں میں دینی ماحول ہو۔بچے نمازیں پڑھیں اور قرآن کریم کی تلاوت کریں۔انصار کو اس طرف توجہ دینی چاہئے۔حضور انور نے فرمایا: اگر آپ نے نئی نسل کو بچانا ہے تو آپ کو ان کی تعلیم و تربیت کے لئے سکیم بنانی پڑے گی۔7 مئی 2006 ء الفضل انٹر نیشنل 30 جون 2006ء) نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ نیوزی لینڈ کے ساتھ میٹنگ حضور انور نے مہتم تربیت سے ان کے شعبہ کے تحت ہونے والے کاموں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ کو علم ہونا چاہئے (21)