اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 20
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں باتوں سے منع کیا گیا ہے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسوں میں غیروں کو بلا یا کریں۔حضور انور نے فرمایا: گہرائی میں جا کر جائزہ لینا ہوگا کہ ہر جماعت میں کتنے لوگ ہیں جو نمازیں نہیں پڑھتے اور گھر میں بھی نماز نہیں پڑھتے۔ان کا جائزہ لیں۔پھر ان کی تربیت کے لئے پروگرام بنا ئیں۔فرمایا : جو گھر میں نماز نہیں پڑھتا اس کو گھر میں تو نماز پڑھائیں۔یہ مربیان اور سیکرٹریان تربیت کا کام ہے۔حضور انور نے فرمایا: جماعت کی عورتوں کی بھی تربیت کی طرف توجہ نہیں ہے۔فرمایا بعض عورتوں کو نماز کا پتہ نہیں تو وہ اپنے بچوں کو کیا سکھائیں گی۔ماں نے بچے کی تربیت کرنی ہے۔باپ تو اپنے کام کاج کے سلسلہ میں گھر سے باہر ہوتا ہے۔حضور انور نے فرمایا جو مرکزی جلسے ہوتے ہیں ان میں ایسے پروگرام ہوں اور مضامین ہوں جو تر بیت پر ہوں۔مرد خود بھی نماز پڑھیں۔اپنی عورتوں کو بھی نماز پڑھائیں اور اپنے بچوں کو بھی نماز پڑھائیں۔خود قرآن کریم پڑھیں۔گھروں میں ان کی عورتیں بھی قرآن کریم پڑھیں اور ان کے بچے بھی قرآن کریم کی تلاوت کریں۔حضور انور نے فرمایا: تربیت کا بڑا مسئلہ ہے۔میاں بیوی کے آپس کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں۔شادیاں ہوتی ہیں پھر علیحدگی ہو جاتی ہے۔تربیت کے یہ مسائل ہیں ان کو حل کرنا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا: جب کسی کو سز املتی ہے اور اعلان ہوتا ہے تو پھر ان کو شرمندگی ہوتی ہے۔یہ سب تربیت کے مسائل ہیں جو امیر، مبلغین اور تربیت کے سب سیکرٹریان کا کام ہے۔اگر تربیت (20)