اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 24
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں 7 مئی 2006ء نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمد یہ نیوزی لینڈ کے ساتھ میٹنگ سیکرٹری تربیت نے بتایا کہ مہینہ میں ایک تربیتی اجلاس ہوتا ہے۔حضور انور نے فرمایا : جو آپ کے اجلاسوں میں نہیں آتے تو ان کے لئے آپ نے کیا کیا ہے۔سیکرٹری تربیت نے بتایا ہم گھروں کا وزٹ کرتے ہیں ، توجہ دلاتے ہیں اور اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ کتنی نمازیں پڑھی جاتی ہیں اور حضور انور کے خطبات سنے جاتے ہیں۔اس طرح بعض لوگ اجلاسات میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ نمازوں کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کا بھی جائزہ لیں۔حضور انور نے فرمایا : اس بات کا بھی جائزہ لیا کریں کہ ڈشیں تو لگ گئی ہیں۔کتنے لوگ اور فیملیز خطبات سنتے ہیں۔اس کی رپورٹ آپ کو ہر ماہ آنی چاہئے کہ کتنوں نے خطبات سنے ہیں اور دوسرے پر وگرام سنے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 30 جون 2006ء) 13 مئی 2006ء نیشنل مجلس عاملہ جاپان کے ساتھ میٹنگ حضور انور نے فرمایا : ہر مہینے ایک میٹنگ تربیتی امور پر خاص طور پر نمازوں کے بارہ میں ہونی چاہئے اور جائزہ لینا چاہئے کہ نمازوں کے بارہ میں جماعت نے کیا توجہ دی ہے اور جو کوشش کی ہے اس کا نتیجہ کیا نکلا۔حضور انور (24)