مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 78
مجموعه اشتہارات ۲۲۸ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ اپنی جماعت کے خاص گروہ کے لئے منارة المسیح کے بارے میں توجہ دہانی اور اس کام کے لئے ان سے ایک درخواست L لمیسر منارة امسیح کے بارے میں اس سے پہلے ایک اشتہار شائع ہو چکا ہے ۔ لیکن جس کمزوری اور : کم تو جہی کے ساتھ اس کام کے لئے چندہ وصول ہو رہا ہے اس سے ہرگز امید نہیں کہ یہ کام انجام پذیر ہو سکے ۔ لہذا میں آج خاص طور سے اپنے اُن مخلصوں کو اس کام کے لئے توجہ دلاتا ہوں جن کی نسبت مجھے یقین ہے کہ اگر وہ سچے دل سے کوشش کریں اور جیسا کہ اپنے نفس کے اغراض کے لئے اور اپنے بیٹوں کی شادیوں کے لئے پورے زور سے انتظام سرمایہ کر لیتے ہیں ۔ ایسا ہی انتظام کریں تو ممکن ہے کہ یہ کام ہو جائے اگر انسان کو ایمانی دولت سے حصہ ہو تو گو کیسے ہی مالی مشکلات کے شکنجہ میں آجائے تا ہم وہ کار خیر کی توفیق پالیتا ہے۔ نظیر کے طور پر بیان کرتا ہوں کہ ان دنوں میں میری جماعت میں سے دو ایسے مخلص آدمیوں نے اس کام کے لئے چندہ دیا ہے جو باقی دوستوں کے لئے در حقیقت جائے رشک ہیں ۔ ایک ان میں سے منشی عبدالعزیز نام ضلع لے یہ اشتہار جلد ھذا میں زیر نمبر ۲۲۶ صفحہ ۴۹ سے شروع ہوتا ہے ( ناشر )