مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 74 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 74

فالحمدللّٰہ علٰی مننہ انہ ھو المنّان۔ذوالفضل والاحسان۔واعلموا انی انا المسیح۔وفی برکات اسیح۔وکل یوم یزید البرکات ویزداد الاٰیات۔والنور یبرق علٰی بابی۔و یأتی زمان یتبرک الملوک فیہ اثوابی۔وذالک الزمان زمان قریب۔ولیس من القادر بعجیب۔الاختبار اللطیف لمن کان یعدل اویحیف ایّھاالناس ان کنتم فی شک من امری۔وممّا اوحی الیّ من ربّی۔فناضلونی فی انباء الغیب من حضرۃ الکبریاء۔وان لم تقبلوا ففی استجابۃ الدعاء۔و ان لم تقبلوا ففی تفسیر القراٰن فی اللسان العربیۃ۔مع کمال الفصاحۃ ورعایۃ الملح الادبیۃ۔فمن غلب منکم بعد ماساق ھٰذا المساق۔فھو خیر منّی ولا مِراء ولا شقاق۔ثم ان بقیہ ترجمہ۔پس اﷲ تعالیٰ کے لئے ہی اس کے احسانوں کی وجہ سے بہت تعریفیں ہیں کہ وہی بہت احسان کرنے والا اور فضل کرنے والا ہے۔اور جان لو کہ مَیں ہی مسیح ہوں اوربرکات میں چلتا پھرتا ہوں اور ہر روز برکات اور نشانات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور نُور میرے دروازے پر چمکتا ہے۔اور ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ بادشاہ میرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اور یہ زمانہ اب قریب ہی ہے اور خدائے قادر سے یہ بات عجیب نہیں۔عدل کرنے والے یا ظلم کرنے والے کا لطیف امتحان اے لوگو! اگر تم میرے معاملہ میں اور اس وحی کے بارہ میں جو میری طرف کی گئی ہے شک میں ہو تو تم مجھ سے ان غیبی پیش گوئیوں میں جو مجھے حضرت کبریاء کی طرف سے دی گئی ہیں مقابلہ کر لو۔اور اگر تم اسے قبول نہ کرو تو قبولیت دُعا میںمیرا مقابلہ کر لو۔اور اگر تم اسے بھی قبول نہ کرو تو مجھ سے تفسیر القرآن میںجو فصیح عربی زبان میں ہو اور جس میں ادبی عمدہ تراکیب کا لحاظ ہو مقابلہ کر لو۔پس اس رستہ پر چلنے کے بعد اگر تم میں کوئی مجھ پر غالب آجائے تو وہ مجھ سے بہتر ہے۔اور اس