مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 70
مجموعه اشتہارات ۷۰ جلد سوم يتصيد شوارد الطبائع المنتفرة من مسئلة الجهاد۔ وينزل ماء الأى على القلوب الـمـجـدبـة كـالـعهاد۔ ويغسل وسخ الشبهات ودرن الوساوس وسوء الاعتقاد۔ فَقَدّر للاسلام وقتًا كابان الربيع وهو وقت المسيح النازل من الرقيع۔ ليجرى فيه ماء الآيات كالينابيع۔ ويظهر صدق الاسلام ويبين ان المتزرين كانوا كاذبين۔ وكان ذالك واجبًا في علم الله ربّ العالمين۔ ليعلم الناس ان تضوّع الاسلام وشيعوعته كان من الله لا من المحاربين۔ وانّى انا المسيح النازل من السماء۔ و ان وقتى وقت ازالة الظنون واراءة الاسلام كالشمس في الضياء۔ ففكروا ان كنتم عاقلين۔ وترون ان الاسلام قد وقعت حذته اديان كاذبة يسعى لتصديقها۔ واعين كليلة يجاهد لتبريقها ۔ وان اهلها اخذوا طريق الرفق والحلم فى دعواتهم وأروا التواضع والذل بقیہ ترجمہ۔ جہاد سے نفرت کرنے والی غیر مانوس طبائع کا شکار کرے اور موسم بہار کی پہلی بارش کی مانند خشک اور بنجر زمین سے مشابہ دلوں پر نشانات کی بارش نازل کرے۔ اور شبہات کی میل ، وساوس کی گندگی اور اعتقاد کے فساد اور برائی کو دھو دے۔ پس اس نے اوائل موسم بہار کی مانند اسلام کے لئے وقت مقدر کیا ۔ اور وہ آسمان سے نازل ہونے والے مسیح کا وقت ہے۔ تا اس میں چشموں کی مانند نشانات کا پانی بہے اور اسلام کی سچائی کو ظاہر کرے اور واضح کرے کہ عیب چینی کرنے والے جھوٹے تھے۔ اور اللہ رب العالمین کے علم میں یہ ضروری تھا تا وہ لوگوں کو بتائے کہ اسلام کی مہک اور اس کی اشاعت کے سامان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوں گے نہ کہ لڑنے والوں کی طرف سے اور میں ہی وہ مسیح ہوں جو آسمان سے اُترا ہوں اور میرا زمانہ وساوس وظنون کو زائل کرنے اور اسلام کی روشنی میں سورج کی مانند دکھانے کا زمانہ ہے۔ پس اگر تم عقل سے کام لینے والے ہو تو فکر اور سوچ سے کام لو۔ اور تم دیکھتے ہو کہ اسلام کے مقابل ایسے ادیان ہیں جن کو سچا قرار دینے کی جاتی ہے۔ اور ایسی کمزور نظر آنکھیں ہیں جن کو تیز نظر ثابت کرنے کے لئے کوشش کی جاتی ہے۔ اور ان ادیان کے پیروؤں نے اپنی تبلیغ میں رفق اور بردباری کا طریق اختیار کیا ہے۔ اور وہ اپنی