مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 67 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 67

الاسلام۔ثم نھٰی عنہ فی ھٰذہ الایام۔والسرّفیہ انہ تعالٰی اذن للذین یقاتلون فی اوّل زمان الملّۃ دفعًا لصول الکفرۃ۔وحفظا للدین ونفوس الصحبۃ ثم انقلب امرالزمان عند عھد الدولۃ البرطانیۃ۔۱؎ وحصل الامن للمسلمین وما بقی حاجۃ السیوف والاسنّۃ۔فعند ذالک اثم المخالفون المجاھدین۔وسلکوھم مسلک الظالمین السفاکین۔ولبس اللّٰہ علیھم سرّالغزاۃ والغازین۔فنظروا الٰی محاربات الدین کلھا بنظر الزرایۃ۔بقیہ ترجمہ۔میں سے جو اس نے اس دین میں ہدایت پانے والوں کی ہدایت کی زیادتی کے لئے ودیعت کی ہیں ایک حکمت جہادہے جس کا ابتدائے اسلام میں حکم دیا گیا اور پھر اس زمانہ میں اسے ممنوع قرار دیا گیا۔اور اس میںراز یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابتدائے اسلام میں ان مسلمانوں کو جن پر حملے کئے جارہے تھے کفار کے حملوں سے دفاع کے لئے اور دین اسلام اور صحابہ کی جانوں کی حفاظت کے لئے جہاد کی اجازت دے دی تھی لیکن سلطنت برطانیہ کے دَور میں وہ زمانہ بدل گیا۱؎ اور مسلمانوں کو امن نصیب ہوا۔اور اس طرح تلواروں اور نیزوں کی حاجت نہ رہی۔پس اس وقت مخالفوں نے مجاہدین کو گنہ گار ٹھیرایا۔اور انہیں ظالموں اور خون بہانے والوںکے مسلک پرچلنے والا قرار دیا اور اللہ تعالیٰ نے ان غازیوں کے راز کو مخفی رکھا۔اس لئے انہوں نے دین کی تمام لڑائیوں کو ۱؎ نوٹ۔لا شک انا نعیش تحت ھذہ السلطنۃ البرطانیۃ بالحریۃ التامۃ۔و حُفِظّت اموالنا و نفوسنا وملّتنا و اعراضنا من ایدی الظالمین بعنایۃ ھٰذہ الدولۃ فوجب علینا شکر من غمر نا بنوالہ۔وسقا نأس الرحۃ بمٰا ثر خصالہ۔و جب اِنْ نُرِی اعدائہ صقال العضب و نوقدلہ لا علیہ نارا الغضب۔منہ ۱؎ ترجمہ نوٹ۔بے شک ہم اس سلطنت برطانیہ کے زیر سایہ پوری آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور اس حکومت کی مہربانی سے ہمارے اموال ہماری جانیں ہماری ملّت اور ہماری عزتیں ظالموں کے ہاتھوں سے محفوظ ہیں۔پس ہم پر واجب ہے کہ ہم اس کی مہربانی کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ ہم کو اپنی عمدہ خصال کی وجہ سے راحت کا جام پلایاہے تہ دل سے اس کا شکریہ ادا کریں اور ہم پر یہ بھی واجب ہے کہ ہم اس کے دشمنوں کو تلواروں کی چمک دکھائیں اور اس کے خلاف نہیں بلکہ اس کی خاطر اپنے غصّہ کی آگ کو بھڑکائیں۔منہ