مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 62
مجموعه اشتہارات ۶۲ جلد سوم عمارت پر لگا دیا جائے گا۔ یہ کام بہت جلدی کا ہے۔ دلوں کو کھولو اور خدا کو راضی کرو۔ یہ روپیہ بہت سی برکتیں ساتھ لے کر پھر آپ لوگوں کی طرف واپس آئے گا میں اس سے زیادہ کہنا نہیں چاہتا۔ اور ختم کرتا ہوں اور خدا کے سپرد۔ بالآخر میں ایک ضروری امر کی طرف اپنے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس منارہ میں ہماری یہ بھی غرض ہے کہ مینار کے اندریا جیسا کہ مناسب ہوا ایک گول کمرہ یا کسی اور وضع کا کمرہ بنا دیا جائے جس میں کم سے کم سو آدمی بیٹھ سکے اور یہ کمرہ وعظ اور مذہبی تقریروں کے لئے کام آئے گا کیونکہ ہمارا ارادہ ہے کہ سال میں ایک یا دو دفعہ قادیاں میں مذہبی تقریروں کا ایک جلسہ ہوا کرے اور اُس جلسہ میں ہر ایک شخص مسلمانوں اور ہندوؤں اور آریوں اور عیسائیوں اور سکھوں میں سے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرے مگر یہ شرط ہو گی کہ دوسرے مذہب پر کسی قسم کا حملہ نہ کرے فقط اپنے مذہب اور اپنے مذہب کی تائید میں جو چاہے تہذیب سے کہے اس لئے لکھا جاتا ہے کہ ہمارے دوست اس اشتہار کو ہر ایک کاریگر معمار کو دکھلائیں اور اگر وہ کوئی عمدہ نمونہ اس منارہ کا جس میں دونوں مطلب مذکورہ بالا پورے ہو سکتے ہوں تو بہت جلد ہمیں اس سے اطلاع دیں ۔ والسلام L مرزاغلام احمد از قادیان - ۲۸ مئی ۱۹۰۰ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ۲۰۲۶ ( یہ اشتہار ۳۰ کے، اصفحہ پر ہے ) (ضمیمہ خطبہ الہامیہ مطبوعه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه تار - روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۱۵ تا ۳۰) لے نقل مطابق اصل ۔ غالبا یہاں لفظ دے تھا جو سہو کتابت سے رہ گیا ہے۔ (ناشر)